حیدرآباد۔17۔مئی (اعتماد نیوز)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عام انخابات
میں بہار کے جملہ 40پارلیمانی حلقوں میں جنتا دل (یو ) صرف دو نشستوں میں
کامیابی پر اسکی ذمہداری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔ انہوں نے نیز بہار
کی اسمبلی کی تحلیل کی بھی سفارش پیش کردی۔ بہار کے 2009کے عام انتخابات
میں
جے ڈی یو نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے 20پارلیمانی نشستوں میں
کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ اس مرتبہ تنہا مقابلہ سے صرف دو نشستوں تک محدود
رہی۔ جنتا ثل یو قائدین نے اس شکست کے ساتھ ہی نتیش کمار کو اسکا ذمہدار
قرار دیا۔ اور این ڈی اے سے ناطہ توڑنے کی مذمت کی۔ جسکے بعد نتیش کمار نے
یہ تازہ فیصلہ کیا۔